پاکستانی معروف اداکارہ و ماڈل ثناء جاوید نے شوہر، معروف مایہ ناز کرکٹر شعیب ملک کی نئی ویڈیو شیئر کی ہے۔
اداکارہ نے شعیب ملک کو متعدد بار اپنا ہیرو قرار دینے کے بعد اب انہیں ’کیوٹ‘ قرار دے دیا ہے۔
ثناء جاوید نے شعیب ملک کی نئی ویڈیو کھیل کے میدان سے شیئر کی ہے۔
انسٹاگرام اسٹوری پر شیئر کی گئی مختصر سی اس ویڈیو پر اپنے شوہر، شعیب ملک کی محبت میں ڈوبی ہوئی ثناء جاوید نے لکھا ہے کہ ’کیوٹی، مائی ملک‘ اور ساتھ میں گلے ملنے، بوسہ دینے کے ایموجیز کا استعمال کیا ہے۔
ثناء جاوید کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شعیب ملک فیلڈنگ کے دوران بھی اہلیہ کو ہاتھ ہلا رہے ہیں۔
دوسری جانب یہی اسٹوری شعیب ملک نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ری شیئر کی ہے اور ساتھ میں سُرخ دل کا ایموجی بھی بنایا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی آج کل ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں مصروف ہیں۔
پاکستانی لیجنڈز کی ٹیم میں شاہد آفریدی (کپتان)، شرجیل خان، عمر اکمل، یونس خان، شعیب ملک، مصباح الحق، عبدالرزاق، وہاب ریاض، سہیل تنویر، سہیل خان، عبدالرحمان، عامر یامین، توفیق عمر، صہیب مقصود، یاسر عرفات اور تنویر احمد شامل ہیں۔
انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی منظور شدہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 3 جولائی کو برمنگھم کے ایجبسٹن کرکٹ میدان میں شروع ہوئی تھی جو 18 جولائی تک جاری رہے گی۔