قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ گرانٹس نہ ہونے کی وجہ سے محکمہ موسمیات کے آلات اپ ڈیٹ نہیں، جدید آلات کےلیے بھاری فنڈز چاہئیں۔
قائمہ کمیٹی اجلاس میں شیری رحمان نے پریشانی کا اظہار کیا اور کہا کہ 2022 ءکے سیلاب کے بعد تمام فنڈز متاثرہ علاقوں کےلیے مختص کیے گئے۔
اجلاس کو چیئرمین نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے بریفنگ دی اور کہا کہ نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر 6 سے 8 ماہ پہلے آفات کی پیشگوئی کرسکتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جولائی کے دوسرے اور تیسرے ہفتے میں بارشوں کی پیشگوئی ہے، بھارتی دریاؤں سے پانی کا بہاؤ بڑھنے کا امکان ہے۔
اجلاس میں سینیٹر قرۃ العین مری کی محکمہ موسمیات کی ویب سائٹ 10، 10 دن اپ ڈیٹ نہ ہونے کی شکایت کی۔
ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) محکمہ موسمیات نے وضاحت کی کہ ہماری ویب سائٹ روزانہ کی بنیاد پر اپ ڈیٹ ہوتی ہے۔