سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی عمل میں شامل کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا ہے۔
لاہور میں عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فواد چوہدری نے کہا کہ موجودہ نظام فارم 47 پر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت خود کو بچانے کےلیے ملک کے آئین کو پامال کر رہی ہے، آئینی ادارے تباہ کیے جارہے ہیں۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان (ایس سی پی) کو تباہ کرنے کے بعد حکومت عدلیہ کے پیچھے پڑ گئی ہے۔ عدلیہ آئین پر فیصلے دینے کی کوشش کرے تو اس کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلائی جاتی ہے۔
فواد چوہدری نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سیاسی عمل میں شامل کیے بغیر ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔