گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے میٹرک امتحانات سال 2024 کے نتائج اور پوزیشن حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کے ناموں کا اعلان کردیا۔
امتحان میں مجموعی طور پر دو لاکھ چوبیس ہزار پانچ سو چھتیس طلبا و طالبات نے شرکت کی۔
کنٹرولر امتحانات کیمطابق امتحانات میں ایک لاکھ 68 ہزار 209 طلبا و طالبات کی شرکت سے کامیابی کا تناسب 74.91 فیصد رہا۔ 56 ہزار 327 امیدوار فیل ہوئے۔
امتحان میں سائنس گروپ کے شجاع امیر نے ٹوٹل 1200 نمبروں میں سے 1190 نمبر لیکر مجموعی طور پر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ کے محمد ولید نے 1200 نمبروں میں سے 1186 نمبر لیکر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
ابیرہ شاہد اور میمونہ لیاقت نے 1200 نمبروں میں سے 1185 نمبر لیکر مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔