اپنے ہی تھانے میں SHOقیصر عباس سمیت3 پولیس اہلکاروں پرباپ بیٹے سمیت تین افرادکوغیرقانونی حراست رکھنے کے جرم میں مقدمہ درج
گوجرانوالہ میں باپ بیٹے سمیت تین افرادکوغیرقانونی حراست میں رکھنا پولیس کو مہنگاپڑگیا
گوجرانوالہ صدر تھانہ میں تعینات ایس ایچ او انسپکٹر قیصر عباس شاہ، سب انسپکٹر قمر شہزاد اے ایس آئی، رضوان ورک کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا
گوجرانوالہ پولیس نے چوری کے کیس میں عبدالمجید،سفیان مجید اورارشدکوحراست میں لے رکھاتھا،تینوں کوبغیرگرفتاری کے چوکی میں بندکیاگیا
متاثرین نے عدالت سے رجوع کیااورعدالتی حکم پہ انکی بازیابی ہوئی
پولیس حکام کا کہنا ہے تینوں افسران پہ عدالتی حکم پہ مقدمہ درج ہواہے کارروائی کی جارہی ہے ایف آئی آرمیں حبس بے جا اوراختیارات کے ناجائزاستعمال کی دفعات درج ہیں