کراچی(نیوز ڈیسک)حماس کے رہنما مصطفیٰ محمد ابو عرہ اسرائیلی قید میں شہید ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق 63سالہ مصطفیٰ محمد ابو عرہ کو علاج سے محروم رکھا گیا اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔فلسطینی کمیشن برائے امورِ اسیران کے مطابق مصطفیٰ محمد ابو عرہ کی شہادت جنوبی اسرائیل کی رامون جیل سے اسپتال منتقل کیے جانے کے بعد ہوئی ،بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری سے پہلے وہ صحت کے سنگین مسائل میں مبتلا تھے اور انہیں علاج کی اشد ضرورت تھی۔فلسطینی ادارے نے بتایا ہے کہ ابو عرہ کو گزشتہ سال اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا، انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور علاج سے محروم رکھا گیا۔