وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز پر فاشسٹ ہونے کے الزامات لگاتے آپ کو شرم آنی چاہیے۔
لاہور سے جاری بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا مریم نواز کو والد کے سامنے آپ نے گرفتار کروایا تھا۔ سیاسی مخالفین پر مقدمات بنانے اور جیلوں میں تکالیف دینے والے فاشسسٹ لیڈر آپ تھے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مریم نواز نے بشریٰ بی بی یا آپ کی چاروں بہنوں کو گرفتار نہیں کروایا۔
انکا مزید کہنا تھا کہ آپ وہیل چیئر سے خود ڈر کے بھاگےاور اٹھے، مریم نواز نے نہیں اٹھایا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ فاشسٹ اور ذاتی عداوت کے مارے حکمران آپ تھے، آپ نے بطور وزیراعظم 100 سے زیادہ لیگی رہنماؤں کو سیاسی مقدمات میں گرفتار کروایا، گرفتاریوں کے باوجود ایک بھی لیگی رہنما نےنواز شریف اور مسلم لیگ ن کا ساتھ نہیں چھوڑا۔