ترجمان اسرائیلی حکومت نے کہا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے حوالے سے اسرائیل کے پاس کوئی معلومات نہیں ہیں۔
ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیل اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر کوئی تبصرہ نہیں کر سکتا۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق بیان اسرائیلی فوج جاری کرے گی۔
ترجمان اسرائیلی حکومت نے کہا کہ حماس کسی بھی معاہدے پر اتفاق کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ اسرائیل کیخلاف ایرانی دھمکیوں کا سامنا کرنے کےلیے تیار ہیں۔
ترجمان نے نے مزید کہا کہ موجودہ جنگ حماس کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہوگی۔ اسرائیل قیدیوں کے تبادلے کیلئے مذاکرات کو ہرصورت کامیاب کرنا چاہتا ہے۔ مذاکرات کے دوران جنگ جاری رکھنے کا اختیار رکھتے ہیں۔
اسرائیلی ترجمان نے اعتراف کیا کہ حزب اللّٰہ کے سینئر رہنما فواد شکری کو نشانہ بنا کر شہید کر دیا۔ ایران اور حزب اللّٰہ کے ساتھ ہر طرح کی محاذ آرائی کے لیے تیار ہیں۔