گجرات پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی ہےجس پر چوہدری پرویز الٰہی نے طبی معائنے کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا
ڈاکٹروں کی ٹیم نے 45 منٹ تک سابق وزیر اعلی پنجاب کا معائنہ کرنے کے بعد ایکو کارڈیو گرام اور دل کے دیگر ٹیسٹ کیے گئے
پرویز الہی کے خون کے نمونے بھی جمع کیے گئے تاکہ ان کی مکمل صحت کی جانچ کی جا سکے
خاندانی ذرائع کے مطابق، چوہدری پرویز الٰہی کو پسلیوں میں فریکچر کی وجہ سے سانس لینے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں ڈاکٹروں نے چوہدری پرویز الٰہی کو مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے تاکہ ان کی صحت کی بحالی ہو سکے
خاندانی ذرائع کے مطابق، پرویز الٰہی کی حالت کی نگرانی کی جا رہی ہے اور انہیں تمام ممکنہ طبی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیںپاکستان تحریک انصاف اور چوہدری پرویز الٰہی کے حامی ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں