گجرات(نوید شاہ)ڈپٹی کمشنر گجرات عامر شہزاد کنگ نے کابلی گیٹ نزد فوارہ چوک کا دورہ کیا وہاں جاری سیوریج لائن منصوبے میں جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر گجرات احسن ممتاز،ایکسیئن پبلک ہیلتھ محمد کاشف اور دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے
ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے ہدایات دیتی ہوئے کہا ہے کہ گجرات شہر میں سیوریج کے مسائل کے حل کے لئے میگا پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری ہے، شہریوں کو درپیش ٹریفک کے مسائل کو جلد از جلد حل کرنے کے لئے منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے تیزی سے کام ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ1 ارب روپے لاگت سے شادمان تا بھمبر نالہ اور گلزار مدینہ روڈ، حسن چوک،فوارہ چوک،رامتلائی چوک تا ہریانوالہ چوک تا کالرہ ڈرین تک سیوریج لائن بچھائی جائے گی جس سے شہر گجرات کے درینہ نکاس آب کے مسائل کو حل کیا جا سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ شادمان سیوریج لائن کے لئے ڈسپوزل اسٹیشن جامعہ اسکول جبکہ رامتلائی چوک کے لئے ڈسپوزل اسٹیشن ہریانوالہ چوک میں تعمیر کیا جائے گا اس منصوبے کی تکمیل سے شہر میں سیوریج کے مسائل اور بارش کے پانی کے جلد نکاس میں مدد ملے گی۔ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی کہ منصوبہ کو جلداز جلد مکمل کیا جائے کام کی رفتار اور معیار پر کوئی سمجھوتا نہ کیا جائے,قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے محکمہ ہائے وے اور پبلک ہیلتھ کی جاری اسکیموں کا جائزہ لیا ڈائریکٹر ڈوپلمنٹ جہانگیر بٹ، ایس ای ہائی وے مہر عظمت، ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کاشف منہاس اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے ہدایت کی تمام جاری منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور معیاری میٹیریل استعمال کیا جائے تمام استعمال ہونے والے میٹریل کی باقاعدگی سے ٹیسٹنگ کروائی جائے