قطر مصر اور امریکا نے حماس اور اسرائيل کو جنگ بندی کےلیے مذاکرات کی تجویز دے دی، اسرائیلی وزیراعظم نے ہامی بھرلی۔
قطر، مصر اور امریکا کی جانب سے دی گئی تجویز پر اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا کہ 15 اگست کو مذاکرات میں شرکت کریں گے، جبکہ جنگ بندی کیلئے مذکرات کی تجویز پر حماس نے تبصرہ نہیں کیا۔
تینوں ملکوں کے مشترکا بیان میں کہا گيا ہے کہ 15 اگست سے مذاکرات شروع کریں، جو دوحہ یا قاہرہ میں ہوسکتے ہيں، اب کسی فریق کی طرف سے عذر پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔
دریں اثناء غزہ میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے مزيد 8 شہریوں کو شہید کردیا۔
دوسری جانب ممکنہ ایرانی جوابی کارروائی کے پیش نظر امریکا کے لڑاکا طیار ے بھی خطے میں پہنچا دیے گئے ہیں۔