چین میں مصروف ترین بندرگاہ پر کارگو بحری جہاز میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق دھماکے کی آواز اور جھٹکا ننگبو زوشان بندرگاہ سے ایک کلومیٹر دور تک محسوس کیا گیا تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
مقامی ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بحری جہاز پر بھی کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، تائیوان کی کنٹینر شپنگ کمپنی میں دھماکا ہوا جس کے بعد آگ بھی لگی جس پر کچھ دیر میں قابو پالیا گیاْ
میڈیا رپورٹس کے مطابق بحری جہاز خطرناک مواد لے کر جا رہا تھا تاہم حتمی طور پر یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ کیا تھا۔