کراچی (جنگ نیوز) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مجھے زیادہ پروٹوکول پسند نہیں ہے۔ اِن خیالات کا اظہار اُنہوں نے ”جیونیوز“ کے پروگرام ”ایک دِن جیو کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ وفاق نے پاکستان اسٹیل مل سندھ حکومت کو دینے کی حامی بھر لی ہے۔ کراچی میں اسٹریٹ کرائم بڑھ رہا ہے، بطور وزیراعلیٰ اس کی ذمہ داری لیتا ہوں تاہم اسٹریٹ کرائم میں کافی کمی آگئی ہے۔ ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے ہیں، اس لئے عوام پیپلزپارٹی کو ووٹ دیتی ہے۔ سیلاب زدگان کے تقریباً 7 لاکھ نئے گھر بنا رہے ہیں۔ ٹیکنالوجی کے حوالے سے اَپ ڈیٹ رہتا ہوں۔ تفصیلی انٹرویو کا پہلا حصہ ناظرین اتوار کی شام 7 بجکر 5منٹ پر دیکھ سکیں گے۔ میزبان سہیل وڑائچ ہیں۔