کراچی میں چہلم شہدائے کربلا کے جلوس کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
جلوس کی گزرگاہوں کے اطراف کی سڑکیں اور گلیاں کنٹینرز رکھ کر بند کردیے گئے، شہر کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی موبائل فون سروس بھی بند ہونا شروع ہوگئی۔
سندھ حکومت نے آج شہداء کربلا کے چہلم پر کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر اور خیرپور سمیت سندھ کے بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سندھ بھر میں ریڈ الرٹ ہے، جلوسوں کی فضائی نگرانی کی جائے گی۔
دوسری جانب سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔