کراچی (اسد ابن حسن) منقسم پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کے تحت نئی تشکیل شدہ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی میں CAA میں پہلے سے موجود اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایئر ٹریفک کنٹرولر وہاں بھیجنے کے بجائے نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 31اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایئر ٹریفک کنٹرولر کی بھرتیاں ہوں گی جس کیلئے کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ میرٹ 3، پنجاب 16، سابق فاٹا 1، کے پی کے 4، اے جے کے 1، سندھ دیہی 4اور سندھ شہری کے لیے کوٹہ میں کوئی تعداد مختص نہیں۔