کراچی (اسٹاف رپورٹر) بنگلہ دیش کے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے مین آف دی میچ کی انعامی رقم بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کے نام کردی۔ اتوار کو پنڈی میں تاریخ ساز جیت کے بعد انہوں نے کہا کہ تاریخی کامیابی پر بہت خوش ہیں، پوری ٹیم نے بہت اچھا کھیل پیش کیا ۔ واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں حالیہ مون سون بارشوں کے سسب سیلاب سے تقریباً 3 لاکھ افراد ایمرجنسی پناہ گاہوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔ ادھر محمد رضوان نے بھی بنگلہ دیش کے سیلاب متاثرین کے لیے امداد کی اپیل کی ہے۔