دبئی (سبط عارف ) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی رواں برس ریکارڈ تجارتی ترقی پر اماراتی نائب صدر، وزیراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد نے تشکر کا اظہار کیا ہے۔ شیخ محمد بن زاید نے کہاکہ یو اے ای 2031ء کے اکنامک اہداف کی طرف گامزن ہے، جو غیر ملکی تجارتی ہدف کو 4 ٹریلین درہم سالانہ تک پہنچنا ہے۔انہوں نے کہا کہ امارات نے غیرملکی تجارت کا ایک اہم سنگ میل عبور کرلیا، ہم نے سالانہ برآمدی ہدف 6ماہ میں ہی مکمل کرلیا۔ شیخ محمد بن زاید نے مزید کہا کہ غیرملکی تجارت صرف 6ماہ میں ایک اعشاریہ 4ٹریلین درہم تک پہنچ گئی۔ ملکی برآمدات میں 25فیصد اضافہ ہوا، جس میں تیل کی برآمدات شامل نہیں۔اماراتی نائب صدر و وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ امارات کی عراق کے ساتھ تجارت میں 41فیصد اضافہ ہوا جبکہ ترکی کے ساتھ تجارت میں 15فیصد اضافہ ہوا۔اُن کا کہنا تھا کہ امارات کی بھارت کے ساتھ تجارت میں 10فیصد اضافہ ہوا۔شیخ محمد بن زاید نے کہا کہ عالمی تجارت کی شرح نمو ایک اعشاریہ 5فیصد کے لگ بھگ رہی جبکہ یو اے ای نے 11اعشاریہ 2 فیصد کی سالانہ شرح نمو حاصل کی۔