کراچی(اسٹاف رپورٹر)بنگلہ دیش کے کپتان نجم الحسن شانتونے کہا کہ بنگلہ دیشی اسپنرز نہایت تجربہ کار ہیں، شکیب کی کارکردگی بھی عمدہ رہی، بہت خوشی ہے۔ موسم کی صورتحال بھی ہمارے لیے ساز گار رہی، ہم نے شدید گرم موسم میں کھیلا اور رزلٹ حاصل کیا، جیت کا کریڈٹ تمام بیٹرز کو بھی جاتا ہے ، بولرز نے بھی بہترین پرفارمنس دی۔ پانچویں دن میدان میں اترے تو امید تھی کہ ہم جیتیں گے۔