اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان سماعت کر رہے ہیں۔
ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل، عافیہ صدیقی کے فیملی وکیل عمران شفیق عدالت میں پیش ہوئے۔
اس کے علاوہ عدالتی معاون زینب جنجوعہ ایڈووکیٹ جبکہ عافیہ صدیقی کی بہن فوزیہ صدیقی ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش ہوئیں۔