بولان کے علاقے کول پور سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔
پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ 4 افراد کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی ہیں۔
پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ کول پور سے ملنے والی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
واضح رہے کہ درۂ بولان کے علاقے دوزان میں ریلوے پل پر نامعلوم ملزمان نے دھماکا کیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں دوزان میں ریلوے پل گر گیا ہے۔