مسلم لیگ ن کے رکنِ پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین انتقال کر گئے۔
خاندانی ذرائع کے مطابق رانا افضال حسین کو اپنی رہائش گاہ پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ رانا افضال حسین کی میت آبائی گاؤں ننگل کس والا مرید کے نارووال روڈ پہنچا دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ مرحوم رانا افضال حسین وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین کے بڑے بھائی تھے۔
رانا افضال حسین مرحوم رکنِ قومی اسمبلی رانا عتیق انور کے والد تھے۔