سندھ حکومت نے آج شہدا کربلا کے چہلم پر کراچی، حیدرآباد،لاڑکانہ، سکھراورخیرپور سمیت بڑے شہروں میں موبائل فون سروس معطل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔سندھ کے علاوہ ملک بھر کے حساس علاقوں میں بھی موبائل فون سروس بند رہنے کا امکان ہے۔ چہلم کے موقع پر امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر سکیورٹی کےسخت انتظامات کیے گئے ہیں اور جلوسوں کی فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔ دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں رات سے ہی موبائل فون سروس بند ہونا شروع ہوگئی تھی۔شہر میں نارتھ کراچی، نیو کراچی، ناظم آباد ،لیاقت آباد، تین ہٹی، پی آئی بی، ایم اے جناح روڈ، صدر، لائنز ایریا، ملیر سمیت دیگر علاقوں میں رات سے ہی موبائل سروس بند ہے۔