کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مزید گر گئی ،سٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر10پیسے سستا ہو گیا ۔سستا ہونے کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 278 روپے 40 پیسے پر آ گئی ہے جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری دن ڈالر کا ریٹ 278 روپے 50 پیسے پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں79ہزار کی حد بحال ہے،کاروبار کے آغاز پرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کےرجحان کے باعث 100انڈیکس میں 305 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 79 ہزار 62 پوائنٹس پر پہنچ گیا ہے۔