مری (نامہ نگار خصوصی) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف اتوار کے روز اچانک ہی پتریاٹہ پہنچ گئے۔ اس طرح وزیر اعلیٰ مریم نواز اور محمد نوازشریف جب اچانک ہی بغیر کسی خاص پروٹوکول کے کشمیر پوائنٹ پر واقع اپنی نجی رہائش گاہ سے اچانک ہی پتریاٹہ روانہ ہوئے تو اس موقع پر مقامی انتظامیہ کو بھی کوئی خبر نہ ہوئی اور جب انہیں اس بڑی آمد و رفت کی خبر ملی تو ان کی دوڑیں لگ گئیں۔ ان کے اچانک پتریاٹہ پہنچنے پر ویک اینڈ کو منانے والے سیاحوں کی بڑی تعداد جو پتریاٹہ چیئر لفٹ کی سیر کیلئے پہنچی ہوئی تھی، نے زبردست خوشی کا اظہار کرتے ہوئے محمد نوازشریف اور مریم نواز کو ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہا جس کا دونوں نے انتہائی گرم جوشی سے جواب دیا۔ اس طرح کشمیر پوائنٹ پر قیام پذیر دونوں با پ بیٹی نے جہاں اچانک دورہ کے دوران مقامی لوگوں اور سیاحوں کو در پیش مسائل کا جائزہ لیا وہاں انہوں نے اتوار کا دن بھر پور انداز میں تفریح کرتے ہوئے گزارا۔
نوازشریف مریم بغیر پروٹوکول پتریاٹہ پہنچ گئے سیاحوں کو درپیش مسائل کا جائزہ
Previous Articleہر ضلع میں پی ایچ کے قائم گلی محلوں کی صفائی سٹریٹ لائٹس فعال کریں شہر خوبصورت بنائیں: مریم نواز
Next Article سندھ میں آج سے 31 اگست تک بارش کا امکان