وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔
محسن نقوی وزیرِ اعلیٰ ہاؤس میں امن و امان سے متعلق اجلاس کی صدارت کریں گے، جس میں بلوچستان کے چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری شریک ہوں گے۔
اجلاس میں آئی جی ایف سی نارتھ، آئی جی ایف سی ساؤتھ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی جی لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔
اجلاس میں بلوچستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔
اس کے علاوہ وزیرِ داخلہ محسن نقوی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات بھی کریں گے۔