سندھ ہائی کورٹ نے کے الیکٹرک کے بلوں میں میونسپل ٹیکس کی وصولی کے کیس میں فریقین کو 10 روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے اپوزیشن لیڈر سٹی کونسل سیف الدین ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔
کے ایم سی اور کے الیکٹرک کے وکلاء کی جانب سے وکالت نامے جمع کروائے گئے اور جواب جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی گئی۔
جس کے بعد عدالت نے فریقین کو 10 روز میں جواب جمع کروانے کی ہدایت کر دی۔