پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما افتخار علی مشوانی کی توہینِ عدالت کی درخواست پر ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا۔
عدالت میں رکنِ خیبر پختون خوا اسمبلی افتخار علی مشوانی کی توہینِ عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ 4 جون کو عدالت نے درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا مگر عدالت کے حکم کے باوجود درخواست گزار کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا گیا۔
وکیل نے استدعا کی کہ عدالت ڈائریکٹر ایف آئی اے کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرے۔
عدالت نے ایف آئی اے سے اگلی سماعت پر جواب طلب کرتے ہوئے سماعت کو 18 ستمبر تک ملتوی کر دیا۔