سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن کرتے ہوئے 25 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پاک فوج کے 4 جوان شہید ہوئے ہیں۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں کیا گیا جس میں خوارج کا سربراہ ابوذر عرف صدام بھی مارا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آپریشن میں 11 خوارج زخمی بھی ہوئے۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الخوارج اور اس سے وابستہ افراد کو دھچکا لگا۔