انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی کرسک نیو کلیئر پاور پلانٹ کےجائزہ لینے کے لیے روس پہنچ گئے۔
یوکرین اور روس نے بارہا ایک دوسرے کو یوکرین میں روس کے زیرِ کنٹرول زپوریژیا نیوکلیئر پاور پلانٹ پر حملوں کا ذمے دار ٹھہرایا ہے۔
6 اگست کو یوکرینی افواج کی روس میں دراندازی کے بعد کرسک پلانٹ خصوصی توجہ کا مرکز بن گیا۔
جس کے بعد پیوٹن نے یوکرین پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ کرسک پلانٹ پر حملے کی کوشش کر رہا ہے جبکہ یوکرین نے ابھی تک روسی تنصیب پر حملے کے ان الزامات کا جواب نہیں دیا ہے۔
سربراہ آئی اے ای اے کا روس کے دورے سے قبل کہنا تھا کہ پلانٹ کی سیکیورٹی کا جائزہ لینے اور معلومات کی توثیق کرنے کا واحد طریقہ سائٹ کا دورہ کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جوہری تنصیبات کی حفاظت اور سلامتی کو کسی بھی صورت میں خطرے میں نہیں ڈالنا چاہیے۔