عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ ایمل ولی خان نے بھی کل کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کردی۔
پشاور سے جاری بیان میں ایمل ولی خان نے کہا کہ اے این پی کل کی تاجر برادری کی ملک گیر ہڑتال کی حمایت کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل ملک گیر احتجاج میں تاجر برادری کے ساتھ ہیں، تمام صوبائی یونٹس ہڑتال کو کامیاب بنانے کےلیے ہدایات جاری کریں۔
اے این پی سربراہ نے مزید کہا کہ ذمہ داران اور کارکنان تاجر برادری کے ساتھ احتجاج میں شرکت کریں۔ حکومت عوام کی مشکلات سے بےخبر ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ دنیا بھر سے قرضے لیے جا رہے ہیں لیکن عوام کو فائدہ نہیں ملتا، حکومت غربت کش پالیسیوں کی بجائے غریب کش پالیسیوں پر عمل پیرا ہے۔
ایمل ولی خان نے یہ بھی کہا کہ اشرافیہ کی مراعات کےلیے ٹیکسز کی شکل میں سارا بوجھ عوام پر ڈالا جا رہا ہے۔