کراچی(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ بلوچستان کی صورت حال پر حکومت فوری طور پر پارلیمنٹ کی کمیٹی تشکیل دے جو وہاں کے حالات کا جائزہ لے اور وہاں کی سیاسی قیادت کے ساتھ بات چیت کرے،بلوچستان کے حالات سے ثابت ہوگیا ہے کہ اسکے پیچھے بھارت اور افغانستان ملوث ہے، موسیٰ خیل میں بے گناہ افراد کی ہلاکت انتہائی دکھ کا باعث ہے جس میں بے گناہ لوگوں کو بے دردی سے شہید کیا گیا،اب وقت آگیا ہے کہ عالمی قوتیں بھارت کو لگام دیں ورنہ خطے میں دو ایٹمی ملکوں کے درمیان خطرناک جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، افواج پاکستان اور پاکستانی عوام اپنی ریاست کی حفاظت کے لئے ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے تیار ہے۔