کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کی خصوصی نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے دفاعی تجزیہ کار بریگیڈیئر (ر) راشد ولی نے کہا ہے کہ 25 دہشت گردوں کا مارا جانا بڑی کامیابی ہے یہ اس چیز کی غمازی کرتا ہے کہ کس قدر دشوار آپریشن ہوگا ۔
تیراہ ویلی بہت دشوار علاقہ اور ایک عرصے تک انگریز کی عملداری میں بھی یہ نو گو ایریا تھا اور اس میں خفیہ راستے بھی ہیں کمین گاہیں بھی موجود ہیں ایسے علاقے میں آپریٹ کرنا اور اتنی بڑی تعداد میں ٹھکانے لگانا یقیناً بہت بڑی کامیابی ہے اور ہم چار بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جنہوں نے جام شہادت نوش کی ہے۔ یہ فتنہ خوارج ٹی ٹی پی ہی ہیں جو مختلف ناموں کا لیبل لگا کر آتے ہیں۔25خوارج کی ہلاکت کا ان کے ہینڈلرز کو بہت ہی زبردست پیغام جائے گا۔