صحت سے متعلق وزیرِ اعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مختار بھرتھ نے وزارتِ صحت، ماتحت اداروں کے سربراہان کو تمام سرکاری امور بروقت نمٹانے کی ہدایت کی ہے۔
وزارتِ صحت اور ماتحت اداروں کے سربراہان کا اجلاس منعقد ہوا۔
ڈاکٹر مختار بھرتھ نے اجلاس میں صحت کے شعبے میں اصلاحات یقینی بنانے کے لیے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر مختار بھرتھ نے کہا کہ اداروں کے سربراہان تفویض کردہ اہداف ڈیڈلائن کے مطابق یقینی بنائیں، پی ایم ڈی سی ڈگریوں کی تصدیق، رجسٹریشن اور لائسنسنگ درخواستوں کو فوری نمٹائے، ایم ڈی کیٹس کے امتحان میں شفافیت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا ہے کہ وفاق، صوبوں کی یونیورسٹیاں امتحانات سے متعلق مربوط حکمت عملی تشکیل دیں، ایم ڈی کیٹس کے پیپرز میں کسی قسم کی لیکیج برداشت نہیں کی جائے گی۔
مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پی ایم ڈی سی متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے میٹنگ کے بعد وزارت کو تحریری طور پر آگاہ کرے، نئے کالجز کی رجسٹریشن کی درخواستوں کو ایک ہفتے میں نمٹایا جائے۔