کوئٹہ/اسلام آباد (ایجنسیاں)صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ملاقات ‘ بلوچستان کی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ خیال ‘ محسن نقوی کا کوئٹہ کا دورہ‘امن و امان سے متعلق اعلی سطح اجلاس کی صدارت ‘سینیٹ اجلاس میں بھی بلوچستان میں دہشت گردی کی مذمت کی گئی ‘پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے صوبے میں حالیہ دہشت گردی لہرکو انٹیلی جنس کی ناکامی قرار دے دیا۔وفا قی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں کسی بڑے آپریشن کی ضرورت نہیں‘ یہ دہشت گرد صرف ایک ایس ایچ او کی مار ہیں‘وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کو کیفر کردارتک پہنچائیں گے ‘نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نےکہا ہےکہ بلوچستان میں حملہ کرنے والوں کو باہر سے پیسے ملتے ہیں‘ ہم نے ڈائیلاگ کے نام پر بہت بڑی غلطی کی ہے ‘بات ناراضگی سے بہت آگے بڑھ چکی ‘دہشت گردوں کا مکمل صفایا کیاجائیگا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات قابل برداشت نہیں،ان واقعات سے ہمیں ڈرایا نہیں جاسکتا۔
kk