کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب اجلاس کی صدارت کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ای سی سی اجلاس میں 3 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا جس میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ترسیلات زر کی ’ہوم اسکیم‘ پر نظرِ ثانی کی منظوری کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سی پیک کے تحت تھاکوٹ تا رائے کوٹ روڈ کی ری الائنمنٹ کے لیے پاک چین فریم ورک کی منظوری بھی متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 39 کلو میٹر طویل چکدرہ تیمر گرہ روڈ کے سیکشن ون کی منظوری کا بھی امکان ہے۔