مسلم لیگ ن رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) گروپ بندی کا شکار ہے، یہ لوگ اقتدار میں آنے کے لیے این آر او مانگ رہے ہیں۔
یہ بات انہوں نے جاری کیے گئے ویڈیو بیان میں کہی ہے۔
طلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریکِ انصاف میں تقسیم پیسوں کی بندر بانٹ پر ہے، ان کی تحریک بانیٔ پی ٹی آئی کو سزا سے بچانے کے لیے ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سڑکیں بنانے کے پیسے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا کی جیب میں جا رہے ہیں، کے پی میں کرپشن پر نیب کو نوٹس لینا چاہیے۔
مسلم لیگ ن رہنما طلال چوہدری نے یہ بھی کہا کہ تحریکِ انصاف کا بیانیہ جھوٹ پرمبنی ہے، پورا ملک انقلابی جماعت کا تماشہ دیکھ رہا ہے۔