کہوٹہ مسافر بس حادثے کی تحقیقات میں سنگین غفلت کا انکشاف ہوا ہے جو 26 قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار مسافر بس کے مالک اور اڈا منشی کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت محمد سفیر اور عبد القدوس کے نام سے ہوئی ہے۔
سی پی او راولپنڈی کا کہنا ہے کہ ملزمان کی غفلت 26 قیمتی جانوں کے ضیاع کا باعث بنی، بس مالک نے روٹ پرمٹ، فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی کو پبلک سروس روٹ پر چلایا، معمولی فائدہ کے لیے شہریوں کی زندگی سے کھیلنے والے کڑی سزا کے حق دار ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مقدمے کی پیروی کے لیے ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی صدر، لیگل برانچ کو ہدایات دی ہیں۔