وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی فوکل پرسن برائے پولیو پروگرام عظمیٰ کاردار نے کہا ہے کہ 6 سالہ بچے میں رپورٹ ہونے والا پنجاب کا پہلا پولیو کیس ہے۔
چکوال میں میڈیا سے گفتگو میں عظمیٰ کاردار نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چکوال آئی ہوں، یہاں 6 سال کے بچے میں رپورٹ ہونے والا پنجاب کا پہلا پولیو کیس ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیو علامات ظاہر ہونے کے بعد بچے کا بروقت علاج کیا گیا، جس نے بہت جلد ریکور کرلیا، وہ مکمل طور پر صحتمند ہو رہا ہے۔
عظمیٰ کاردار نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اگلے ماہ انسداد پولیو مہم شروع کر رہے ہیں، پنجاب کو پولیو فری بنائیں گے، بھرپور آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔