وزارت داخلہ نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دفتر خالی کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ دھرنا کمیشن کو ایس بلاک میں پارلیمانی سیکریٹری کا آفس دیا گیا تھا جہاں انہیں روم نمبر 411 الاٹ کیا گیا تھا۔ تاہم اب آفس خالی کرنے کے لیے سیکریٹری داخلہ نے حکم جاری کر دیا۔
اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ کمیشن اپنا سامان یہاں سے فوری طور پر شفٹ کرے۔