گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے صوبے کے عوام سے عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔
کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام رہائشی اپنا حق رائے دہی ضرور استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ بزرگوں، خواتین اور نوجوانوں سے کہتا ہوں ووٹ سوچ سمجھ کر صحیح امیدواروں کو ڈالیں گے۔
گورنر سندھ کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے اگلے 5 سال کا دارومدار ان انتخابات کے نتائج پر ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے انتخابات آج ہوں گے، تقریباً 13 کروڑ ووٹرز صبح 8 سے شام 5 بجے تک ووٹ ڈالیں گے۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates