این اے 235 کراچی، آر اوز سے بیلٹ پیپر چھینے گئے ہیں، مصطفیٰ کمال

فائل فوٹو

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر ڈپٹی کنوینر مصطفیٰ کمال نے الزام عائد کیا ہے کہ کراچی کے حلقے این اے 235 میں آر اوز سے بیلٹ پیپر چھینے گئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ بیلٹ پیپر چھیننے کے ویڈیو ثبوت ہیں، الیکشن کمیشن واقعے کا نوٹس لے۔

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کراچی پر قبضہ کرنا چاہتی ہے، الیکشن کمیشن اور دیگر ادارے الیکشن کو متنازع ہونے سے بچائیں۔

Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates | NA-47

اپنا تبصرہ بھیجیں