اسلام آباد + لاہور+ کراچی(خبرنگار+ سب تکرپورٹ) چیف اکیکشن کمشنر پاکستان نے بلوچستان میں دہشتگردی واقعات پر اظہار افسوس کیا ہے چیف لیکشن کمشنر نے چاروں چیف سیکریٹریز اور آئی جیز پولیس سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے،اور انہیں ہدایت کی ہے کہ ائس واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے، الیکشن کمشنر نے ہدایت کی کہ صوبوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ رکھیں ۔ سکیورٹی اہلکاروں کی تعیناتی جلد مکمل کریں، ووٹرز دی آر اوز اور آر اوز کے دفاتر کو سکیورٹی فراہم کی جائے ۔ علاوہ ازیں صوبائی الیکشن کمشنرز پنجاب اعجاز انور چوہان نے نے خبردار کیا ہے کہ کسی نے الیکشن عمل میں رکاوٹ پیدا کی تو سخت ایکشن لیا جائے گا۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کم سے کم وقت میں انتخابی میٹیریل فراہم کیا جارہاہے۔ انتخابی نتائج کا پورا عمل شفاف رکھا جارہاہے۔ تمام سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کو کہا ہے کہ کوئی بھی خرابی کی کوشش نا کی جائے۔ ہر طرح کی صورتحال کے لیے تیار ہیں۔ قانون کی خلاف ورزی پر سخت کاروائی ہوگی۔ تمام ضلعی حکومت اور پاکستان آرمی کا مکمل تعاون ہے ۔ دوسری طر ف الیکشن کمشنر سندھ شریف اللہ کا کہنا ہے کہ 100 فیصد یقین ہے نتائج میں کوئی تاخیر نہیں ہوگی۔ شریف اللہ نے ایکسپو سینٹر ڈسپیچ سینٹر کا دورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولنگ سامان کی تقسیم میں ٹیکنیکل میٹریل یا اسٹاف کا کوئی مسئلہ نہیں ہے ۔ سکیورٹی اداروں کو سکیورٹی کا زیادہ پتا ہے، وہ آپس میں رابطے میں ہیں۔