راولپنڈی (نیٹ نیوز) قید بامشقت کے قیدی بانی پی ٹی آئی کو بھی نواز شریف والی سزا مل گئی۔ جیل حکام کے مطابق بانی پی ٹی آئی بھی جیل میں اپنے کمرے کی صفائی ستھرائی اور تزئین و آرائش کا خیال رکھیں گے۔ جیل سپرنٹنڈنٹ نے سزا پر عملدرآمد کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ آئی جی جیل میاں فاروق نذیر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے ہی کمرے کی تزئین و آرائش و صفائی ستھرائی کی سزا دی گئی ہے۔ کوئی دوسری سزا دینے سے سکیورٹی ایشو بن سکتے ہیں۔