سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ امید ہے کہ پیپلز پارٹی کلین سوئپ کرے گی۔
نوابشاہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا مستقبل روشن ہے، پیپلز پارٹی نے عوام دوست منشور دیا ہے۔
آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سوا کسی جماعت نے عوام دوست منشور نہیں دیا۔
دوسری جانب بلاول بھٹو نے کہا کہ انٹرنیٹ بندش سے ووٹر ٹرن آؤٹ اور پولنگ کوآرڈینیشن پر اثر ہوگا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیکیورٹی اور تشدد کے واقعے کی معلومات ہم تک پہنچنے میں مشکلات ہوں گی، موبائل فون سروس فوری بحال کی جانی چاہئیں، موبائل فون سروس کی بحالی عوام کا بنیادی حق ہے۔
علاوہ ازیں بلاول بھٹو نے نوڈیرو میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 194 اور آصف علی زرداری نے نوابشاہ میں این اے 207 میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates