نگراں وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر کو بغیر شناختی کارڈ ووٹ کاسٹ کرنے نہیں دیا گیا۔
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 289 کے پریذائیڈنگ افسر نے ڈاکٹر جمال کو شناختی کارڈ فراہم کرنے کا کہہ دیا جس کے بعد وہ پولنگ اسٹیشن سے گھر واپس شناختی کارڈ لینے چلے گئے۔
پریذائیڈنگ افسر کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کے بغیر ووٹ پول نہیں ہوسکتا، ڈاکٹر جمال ناصر نے واٹس ایپ پر شناختی کارڈ کی کاپی دکھائی تھی۔
پریذائیڈنگ افسر کا کہنا ہے کہ پولنگ عملے نے انہیں اصل شناختی کارڈ فراہم کرنے کا کہہ دیا۔
Pakistan election 2024 | Election 2024 Constituencies | Election 2024 candidates | NA-56