کراچی کے حلقے این اے 238 کے پولنگ اسٹیشن 81 پر ووٹنگ تاحال شروع نہیں ہوئی، انتخابی عملہ ڈیوٹی پر نہ پہنچ سکا۔
پریزائڈنگ آفیسر پولنگ اسٹیشن آئے اور عملے کے نہ پہنچنے پر آر او آفس چلے گئے۔
سیکیورٹی اہلکار کا کہنا ہے کہ موبائل سروس معطلی سے خود حالات سے آگاہ کرنے گئے ہیں۔
پولنگ اسٹیشن کا سارا سامان کمرے میں لاک رکھا ہوا ہے، پولنگ اسٹیشن میں رجسٹرڈ ووٹرز کو دوپہر 2 بجے معلوم کرنے کو کہا جا رہا ہے، اکثر ووٹر اپنے گھروں کو واپس چلے گئے۔