خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں، نواز شریف

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں/ تصویر بشکریہ رائٹرز

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کا کہنا ہے کہ خدا کا واسطہ مخلوط حکومت کا نام نہ لیں۔

لاہور میں ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ کاسٹ کریں۔

نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک میں ایک پارٹی کی اکثریتی حکومت ضروری ہے، ہم قربانیاں دے کر یہاں تک پہنچے ہیں۔

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

انہوں نے کہا کہ بدتمیزی اور بدتہذیبی کا کلچر ختم کرنا ہو گا، مہنگائی کا خاتمہ ہوگا، عوام خوشحال زندگی بسر کریں گے، گالم گلوچ، بدتمیزی کے کلچر کے خاتمہ کے لیے ووٹ کاسٹ کریں۔

سابق وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مریم نواز کی جدوجہد میں کوئی شک نہیں، مریم نواز نے برے وقت میں پارٹی کے لیے بہت کام کیا، قربانیاں دے کر یہ دن دیکھ رہے ہیں، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے جیلیں کاٹی ہیں۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ کے قائد نواز شریف نے ووٹ کاسٹ کر دیا ہے، انہوں نے حلقے این اے 128 ماڈل ٹاؤن میں ووٹ کاسٹ کیا، نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز بھی تھیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں