ہم بہت دن سے اس دن کے منتظر تھے، خالد مقبول صدیقی

فائل فوٹو

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ ہم بہت دن سے اس دن کے منتظر تھے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ سندھ کے شہری علاقوں سے 40 صوبائی نشستیں جیتیں گے جبکہ کراچی کی 16 قومی اسمبلی پر کوئی مقابلہ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایوان جتنا حق پرستوں سے سجے گا اتنا ہی معتبر ہو گا، ایم کیو ایم 35 سال سے سیاست نہیں عبادت کر رہی تھی۔

دوسری جانب این اے 246 سے ایم کیو ایم کے امیدوار امین الحق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ بند ہونے کی مذمت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن پر عملہ نہ پہنچنے کی شکایت ہے، امن و امان کی صورتِ حال بہتر ہے، کہیں نہ کہیں مسائل جنم لے رہے ہیں جس کی وجہ سے پولنگ میں مسائل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں