پاکستانی معروف اداکارہ حنا خواجہ بیات نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے حلقے میں پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے ووٹ کاسٹ کرنے میں کن مشکلات کا سامنا کیا۔
انہوں نے کہا کہ صبح 8 بجے سے شہری قطار میں لگے ہوئے تھے لیکن ووٹنگ وقت پر شروع نہیں ہوئی، عملہ اور پریزائیڈنگ افسر موجود تھے تاہم کچھ پولنگ ایجنٹس نہ ہونے کی وجہ سے ووٹنگ شروع نہیں کر وا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے پریزائڈنگ آفیسر سے بات کی اور مل کر اس چیز کو یقینی بنایا کہ ووٹنگ شروع ہو اور ہم نے اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا۔
اداکارہ نے مشورہ دیا کہ وہ جہاں بھی جائیں اگر کوئی ایسی بات ہو تو وہ اپنی آواز بلند کریں اور اپنا حق لیں۔
انہوں نے مذکورہ پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’پرسکون رہیں لیکن جہاں ضروری ہو اپنی آواز بلند کریں- اپنے لیے، اپنی قوم کے لیے‘.
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ الحمداللہ میں نے اپنا ووٹ ڈال دیا ہے آپ بھی تاخیر نہ کریں گھروں سے نکلیں اور اپنا ووٹ کاسٹ کریں۔