گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ الیکشن کے دن انٹرنیٹ سروس بند نہیں ہونی چاہیے تھی، تھریٹس تھیں، جس کی وجہ سے یہ عمل کرنا پڑا۔
کامران خان ٹیسوری نے سب تک نیوز سے گفتگو کے دوران کہا ہے کہ کسی بھی ملک میں ایسے واقعات ہوں تو تشویش ہوتی ہے، اولین ترجیح عوام کی جان و مال کی حفاظت ہے۔
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ ٹرن آؤٹ اچھا ہے، باقی وقت بھی پُرامن طریقے سے گزرے گا۔
اُن کا مزید کہنا تھا کہ کسی بڑی سیاسی جماعت نے کوئی بڑی شکایت نہیں کی، ایک آدھ شکایات آئیں ہیں جو الیکشن کا حصہ ہوتی ہیں، شکایات کو دور بھی کیا اور کیا بھی جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک اس وقت ایک دوسرے پر الزامات متحمل نہیں ہوسکتا، اس الیکشن سے معاشی معاملات جڑے ہوئے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا ہے کہ یہ وقت ایک دوسرے پر الزام تراشی کا نہیں ہے۔